جنوری میں ڈبلیو ڈبلیو ایف امریکا کے ریسلرز کو پاکستان بلاؤں گا ڈاکٹر محمد علی شاہ

غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان میں آنے سے منفی پروپیگنڈہ کو زائل کرنے میں مدد ملی، وزیر کھیل


Sports Reporter November 30, 2012
غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان میں آنے سے منفی پروپیگنڈہ کو زائل کرنے میں مدد ملی، سید محمد علی شاہ فوٹو: اے ایف پی / فائل

صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ جنوری میں ڈبلیو ڈبلیو ایف امریکا کے ریسلرز کو پاکستان بلائیں گے۔

اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی میں نمائشی میچز کی کامیابی کا کریڈٹ جنوبی افریقہ'سری لنکا'ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے کھلاڑیوں کو دوں گا جنہوں نے بلا خوف و خطر پاکستان آکر مقابلوں میں حصہ لیا، اس سے منفی پروپیگنڈہ کو زائل کرنے میں مدد ملی کہ پاکستان کھلاڑیوں کے لیے محفوظ ملک نہیں ہے۔

اس سے قبل اپنے خطبہ استقبالیہ میں کے سی سی اے کے صدر سراج الاسلام بخاری نے انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے حوالے سے ڈاکٹر محمد علی شاہ کی محنت'جذبے اور کردار کی تعریف کی، تقریب میں ایک قرار داد بھی پیش کی گئی جس کے مطابق ڈاکٹر سید محمد علی شاہ کی اسپورٹس میں بے لوث خدمات کے صلہ میں انھیں پی سی بی کا چیئرمین بنا دینا چاہیے ۔

مقبول خبریں