دس بڑی خبروں پر ایک نظر

ویب ڈیسک  پير 25 جولائی 2016
سلمان خان مزید 2 مقدمات میں بری ہوگئے فوٹو: فائل

سلمان خان مزید 2 مقدمات میں بری ہوگئے فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

حکومت اور اپوزیشن نے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے لئے 4 ناموں پر اتفاق کرلیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکا نے بارڈر منیجمنٹ اور افغان مہاجرین کی نقل و حرکت کی دستاویزی تفصیلات مانگی ہیں تاہم اس پر دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ابھی چل رہی ہے۔  مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ کو صوبے کا نیا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کے لئے تیار ہوں اور پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ منظور ہوگا۔  مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال ہونے والی بارشوں سے ابھی تک فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، تاہم مسلسل بارشوں سے گزشتہ سال کی نسبت شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

جرمنی کے جنوبی شہر نیورم برگ میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آور اپنے ہی بم کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

بھارتی ریاست راجستھان کی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو چنکارہ ہرن کیس میں بری کردیا. مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

بق بھارتی کرکٹر اور رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو نے پارٹی سے شدید اختلافات کے باعث حکمران جماعت بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ماہرین نے دماغ کو نئے سرے سے جاننے کے لیے شروع کئے جانے والے ایک نئے پروجیکٹ کے تحت دماغ کے درجنوں ان دیکھے نئے گوشے دریافت کئے ہیں جن سے سرجری اور خود دماغ کو سمجھنے میں غیرمعمولی مدد ملے گی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

طویل تحقیق کے بعد ماہرین نے پیدائشی نقائص والے بچوں میں اس خرابی کی اہم وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیاتی (سیلولر) تناؤ اور ماں کے پیٹ میں موجود بچے میں ہرسطح تک آکسیجن میں کمی سے طرح طرح کے نقائص پیدا ہوسکتےہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔