پی آئی اے نے بعد از حج آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا

پی آئی اے نے196 حج پروازوں کے ذریعے83 ہزار حجاج کو وطن واپس پہنچایا ۔


Staff Reporter December 02, 2012
ملازمین کی محنت سے آپریشن مکمل کرنے میں کامیابی ملی،ایم ڈی پی آئی اے فوٹو: فائل

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں آخری پرواز PK-3662 جمعہ کی صبح کوئٹہ پہنچی،حج آپریشن کے دوران جدہ سے ایک لاکھ حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایاگیا ہے۔

پی آئی اے نے196 حج پروازوں کے ذریعے83 ہزار حجاج کووطن واپس پہنچایا،4 خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے 1989 حجاج کو رنگون پہنچایا گیا جبکہ 15 ہزار حجاج کرام نے شیڈول پروازوں کے ذریعے سفرکیا۔

m8

21 پروازوں پر 10ہزار353 حجاج کراچی،35 پروازوں سے 17 ہزار 385 حجاج اسلام آباد، 34 پروازوں سے17ہزار783 حجاج لاہور، 43 پروازوں سے13ہزار973 حجاج پشاور،41 پروازوں سے13ہزار275حجاج کوئٹہ، 7 پروازوں سے 3 ہزار 491 حجاج سیالکوٹ اور14 پروازوں سے7ہزار6 حجاج ملتان پہنچے۔

پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس نے کہا ہے کہ بعدازحج آپریشن کے شروع کے دنوں میں دنیا کی 74 ایئرلائنوں کے ذریعے 80 ہزار سے ایک لاکھ مسافر روزانہ سفرکر رہے تھے جس کی وجہ سے سیکیورٹی چیکنگ، امیگریشن وغیرہ کی وجہ سے پروازوںکی جدہ حج ٹرمینل سے روانگی میں تاخیر ہوتی ہے۔

m9

اس کے علاوہ سعودی قوانین کے مطابق کو ئی بھی ایئر لائن اپنے بک کیے گئے مسافروں کووہاں چھوڑکر نہیں آسکتی ورنہ اس پر بھاری جرمانہ جرمانہ عائدکردیاجاتا ہے، منیجنگ ڈائریکٹر نے پی آئی اے ملازمین کوکامیاب حج آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کی دن رات محنت، ٹیم ورک اور ذمے داری سے کام کرنے سے ہی اس بہت بڑے آپریشن کو کسی بڑی مشکل کے بغیر کامیاب بنانے میں مدد ملی ہے۔