پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ٹیکس چھوٹ مانگ لی

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو ٹیکس سے چھوٹ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے


Irshad Ansari August 02, 2016
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو ٹیکس سے چھوٹ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے ٹیکس چھوٹ مانگ لی۔ اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ڈائریکٹر فنانس (اوپن) فنڈ اینڈ پنشن شاہد حسین کے دستخط سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو لیٹر لکھا گیا ہے جس میں پہلے لکھے جانے والے خطوط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

لیٹر میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے کہا کہ گزشتہ مالی سال 2015-16 کے لیے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو انکم ٹیکس سے چھوٹ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے۔ اس بارے میں ایف بی آر کے سیکریٹری انکم ٹیکس پالیسی نے مثبت جواب دیا، پروویڈنٹ فنڈ ایکٹ 1925کے تحت ایگزمشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے حوالے سے اثبات میں جواب دیا مگر 3 ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے ابھی تک انکم ٹیکس سے چھوٹ کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جاسکا لہٰذا ایف بی آر سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو ٹیکس سے چھوٹ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے اور اس بارے میں متعلقہ افسر کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔

مقبول خبریں