کراچی سمیت بڑے شہروں میں جائیداد کی کم ازکم قیمتیں مقرر16 نوٹیفکیشن جاری

جائیدادوں کی خریدوفروخت پرکیپیٹل گین اورودہولڈنگ ٹیکس وصولی کیلیے مختلف علاقوں کے ٹیکس ریٹ مختلف ہیں


Irshad Ansari August 03, 2016
راولپنڈی میں ڈی ایچ اے فیزون کاریٹ ساڑھے5لاکھ،فیزٹوکا4لاکھ روپے مرلہ مقرر،قیمتوں کااطلاق 31جولائی سے کیاجائیگا فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے کراچی،لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ملتان، گوادر ودیگر شہروں میں غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی کیلیے نئی کم ازکم قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے گزشتہ رات باضابطہ طور پر16 نوٹیفکیشن جاری کردیے جن میں بڑے شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کی خریدو فروخت پرکی وصولی کیلیے جائیدادوںکی کم ازکم قیمتیں مقررکی گئی ہیں۔

ان نوٹیفکیشنزکے ذریعے ایف بی آر نے تمام شہروں کے مختلف علاقوں کی غیر منقولہ جائیداد کو ویلیوایشن کیلیے مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے،نئی کم ازکم قیمتوں کا اطلاق 31 جولائی سے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے ذریعے ایف بی آر نے کراچی کو193 علاقوں میں تقسیم کیا ہے اورہرایریا کیلیے غیر منقولہ جائیدادکی کم ازکم قیمت مقررکی گئی ہے۔حیدرآبادکو80 علاقوں ، سیالکوٹ کو 355 علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

فیصل آبادکے 395 رہائشی اور 416 کمرشل علاقے بنائے گئے ہیں ۔ لاہورکو231 علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پشاور شہرکو 355 رہائشی اورکمرشل علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔گوادرکو96 ایریاز میں تقسیم کیا گیا ہے البتہ یہاں زمین کی کم ازکم قیمت فی ایکڑ، فی مربع گز اور فی مربع فٹ کے حساب سے مقررکی گئی ہے۔ایبٹ آباد کو7رہائشی اورکمرشل علاقوں،گوجرانوالہ کو 186 علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اسلام آبادکے سیکٹر ڈی بارہ کے 500 گز پلاٹ کی کم ازکم قیمت 32 ہزار 300روپے فی مربع گز ،ای7 میں 500گزکے پلاٹ کی کم ازکم قیمت 56 ہزار 600 روپے فی مربع گز، سیکٹرای7 میں ایک ہزار مربع گز پلاٹ کی قیمت57 ہزار150 روپے فی مربع گز مقرر ہے۔

اس سیکٹر میں 2 ہزارگزکے پلاٹ کی کم از کم قیمت 57 ہزار 150 روپے رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹر ای11 میں500گزکے پلاٹ کی کم ازکم قیمت57ہزار 150 روپے،سیکٹرای12 میں 500مربع گز کی قیمت26 ہزار، سیکٹر ایف سکس، ایف سیون اور ایف ایٹ میں ایک اور دو ہزار مربع گز پلاٹوںکی قیمت48 ہزار500 مربع گز مقررکی گئی ہے۔

راولپنڈی میںکمرشل پلاٹ کی کم ازکم قیمت 25 لاکھ روپے فی مرلہ جبکہ رہائشی پلاٹ کی کم ازکم قیمت 14 لاکھ پر فی مرلہ مقررکی گئی ہے۔ کراچی کیلیے رہائشی اورکمرشل جائیدادوںکو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں A-I سے لے کر A-VIII تک کیٹگریز شامل ہیں۔ کراچی میں A-Iکیٹگری میں آنے والے رہائشی اوپن پلاٹ کی کم ازکم قیمت 35 ہزار روپے فی مربع گز،تعمیر شدہ غیر منقولہ جائیداد کی کم از کم قیمت 40 ہزار روپے مربع گز مقررکی گئی ہے۔اسی طرح کراچی کے A-I کیٹگری کے کمرشل اوپن پلاٹ کی کم از کم قیمت ایک لاکھ روپے فی مربع گز مقررکی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ملٹی اسٹوری کمرشل اور صنعتی غیر منقولہ جائیدادوںکیلیے ایک سے زائد منزلوں پر گراؤنڈ فلورکی مقررکردہ قیمت کا 25 فیصد مقررکیا گیا ہے۔

مقبول خبریں