کراچی سرکلر ریلوے اور ماس ٹرانزٹ منصوبے فروری میں شروع کرنے کی ہدایت

متعلقہ اداروں اورسندھ ووفاقی حکومتوں کے نمائندوں پرمشتمل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی جائے


Numainda Express/staff Reporter December 02, 2012
ناراض اتحادیوںکے تحفظات جلددوراورشفاف انتخابات کرواکرعوام سے کیاگیاایک اوروعدہ پورکرینگے، صدارتی کیمپ ہائوس میں گفتگو. فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری نے کراچی سرکلرریلوے اورماس ٹرانزٹ منصوبوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں صدر زرداری نے وفاقی اورسندھ حکومت کو ہدایت کی کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کیلیے کراچی سرکلر ریلوے اورماس ٹرانزٹ منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کوفوری دورکیاجائے اس حوالے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے اور ان دونوں منصوبوں پرآئندہ سال فروری 2013میں کام شروع کردیا جائے۔

B9

صدرنے دونوں منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ آئندہ ماہ طلب کرلی اورایک کوآرڈی نیشن کمیٹی بھی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے،اس کمیٹی میں وفاقی و سندھ حکومتوں اورمتعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔دریں اثناصدارتی کیمپ آفس بلاول ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے صدرزرداری نے کہاکہ ناراض اتحادی جماعتوں کے تحفظات کوجلددورکردیا جائے گا،شہیدبینظیرنے ہمیں مفاہمتی پالیسی کاجودرس دیاہے اس پر عمل کررہے ہیں۔

آئندہ انتخابات مقررہ وقت پرشفاف انداز میں منعقد کرواکرعوام سے کیاگیاایک وعدہ اور پوراکریں گے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میںسیاسی صورتحال خصوصاًسندھ میںناراض اتحادی جماعتوں کے تحفظات،امن وامان کی صورتحال،پیپلزپارٹی وایم کیو ایم میں تعلقات اور اہم امور پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔اسلام آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق صدرزرداری اور وزیراعظم راجاپرویز اشرف کے درمیان ہفتے کو ایوان صدرمیں ملاقات ہوئی۔

B10

جس میں ملکی کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ایوان صدرمیں چائناانویسٹمنٹ کارپوریشن کے ساتھ گول میز کانفرنس کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے چین کے تاجروں سے کہاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے سازگارمواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

ذوالفقار آباد شہرکے خصوصی اقتصادی علاقے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔دریں اثنا صدر زرداری نے سابق بھارتی وزیراعظم آئی کے گجرال کی انتقال پرتعزیت کا اظہار کیاہے اوراپنے تعزیتی پیغام میں صدرنے آئی کے گجرال کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور پاک بھارت تعلقات بہتربنانے کیلیے کردارپرخراج تحسین پیش کیا۔