جے یو آئی نے خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو مسترد کردیا

پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ جے یو آئی کا کوئی بھی رکن اس کمیٹی کا حصہ نہ بنے اور فوری طور پر استعفی دے


وقائع نگار October 18, 2026
فوٹو: فائل

پشاور:

جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختون خوا نے اضلاع کی سطح پر قائم کردہ کمیٹیوں کو مسترد کردیا۔

جے یو آئی کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ جے یو آئی کا کوئی بھی رکن اس کمیٹی کا حصہ نہ بنے اور فوری طور پر استعفی دے۔

خیبرپختونخوا کے قبائلی اور ملحقہ اضلاع میں مقامی آبادی کو ترقیاتی فیصلوں میں نمائندگی دینے اور علاقائی سطح پر ترقیاتی امور کی نگرانی کے لیے 48 رکنی کونسل قائم کی گئی ہے۔

کونسل کے قیام کو جے یو آئی نے مسترد کردیا ہے اور اس کونسل میں نمائندگی لینے سے انکار کردیا ہے۔

جے یو آئی کے  صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمن نے صوبے بھر کی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ جمعیت علماءاسلام کا کوئی بھی رکن اس کمیٹی کا حصہ نہ بنے اور فوری طور پر استعفی دے۔