پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذوروں کاعالمی دن منایا جائیگا

ملک میں 50 لاکھ افراد معذوری کا شکار ہیں، سندھ میں تعداد 14لاکھ ہے


Staff Reporter December 03, 2012
پاکستان میں معذور افرادکے علاج ومعالجے کیلیے سرکاری اسپتالوں میں کوئی سہولتیں میسر نہیں. فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذور افرادکا عالمی دن منایاجائیگا، اس دن کی مناسبت سے کراچی میں معذور افرادکی تنظیمیں مختلف پروگرام، سیمینار، واک منعقدکریں گی۔

تاہم معذور افرادکی بحالی کیلیے پاکستان میں معذور افرادکے علاج ومعالجے کیلیے سرکاری اسپتالوں میں کوئی سہولتیں میسر نہیں جبکہ معذور افرادصحت سمیت دیگربنیادی سہولتوں اورحقوق سے بھی محروم ہیںجس کی وجہ سے معذور افرادکی اکثریت حصول علاج جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں۔

02

واضح رہے کہ ملک بھر میں معذور افراد کی تعداد 50 لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے جواپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں،ایک غیر سرکاری تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں 14لاکھ افراد معذوری کا شکار ہیں جبکہ پنجاب میں معذورافرادکی تعداد28 لاکھ سے زیادہ ہے۔

خیبرپختونخواہ میں 5 لاکھ 60ہزارافراد اوربلوچستان میں 2 لاکھ 10 ہزار افراد مختلف معذوریوں کاشکارہوکر زندگی گزارنے پر مجبورہیں، معذور افرادکو بہتر زندگی گزارنے کے مناسب مواقع میسر نہیں ہیں۔

مقبول خبریں