ویمنز انڈر 19 کرکٹ لاہور نے راولپنڈی کو ہرادیا

کوئٹہ نے بہاولپور، سیالکوٹ نے پشاور کو زیر کرلیا، حیدر آباد کیخلاف ایبٹ آباد کی فتح


Sports Reporter December 04, 2012
مریدکے گرائونڈ بی پر حیدرآباد کیخلاف ایبٹ آباد نے 5 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ فوٹو: فائل

قومی ویمنز انڈر 19 ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور نے راولپنڈی کو 63 رنز سے ہرادیا۔ کوئٹہ نے بہاولپور اور سیالکوٹ نے پشاور کو زیر کرلیا، حیدر آباد کیخلاف ایبٹ آباد کی ٹیم فاتح رہی۔

تفصیلات کے مطابق کنٹری کلب گرائونڈ اے مریدکے میں جاری ایونٹ میں لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر126 رنز بنائے، فریدہ محمود19 اور نمرا عمران18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

13

طیبہ اور فائزہ خالد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،راولپنڈی کی ٹیم صرف 63 پر ڈھیر ہوگئی، مدیحہ رشید نے16 رنز بنائے، کائنات حفیظ 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں، کائنات کو میچ کی بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ مریدکے گرائونڈ بی پر حیدرآباد کیخلاف ایبٹ آباد نے 5 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ ناکام سائیڈ 7 وکٹ پر 77 رنز تک محدود رہی، بختاور بلوچ 18 اور انزل علی11 رنز بناپائیں، رباب اختر نے17 رنز دیکر 3 حریف پلیئرز کو ٹھکانے لگایا۔ ایبٹ آباد نے ہدف9.5 اوورز میں 5 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا، رباب اختر 36 کے ساتھ نمایاں رہیں۔

گرائونڈ اے پر سیالکوٹ نے پشاور کو 8 وکٹ سے ٹھکانے لگایا، ناکام ٹیم69 پر ڈھیر ہوگئی، سائرہ نے 17 رنز بنائے، اسما بشیر اور انعم شہزادی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، سیالکوٹ نے ہدف 2 وکٹ پر حاصل کرلیا، اقراء زوار30 اور ربیعہ ناقابل شکست21 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ گرائونڈ بی پر بہاولپور کو کوئٹہ نے سخت مقابلے کے بعد2 وکٹ سے زیر کیا، بہاولپور نے7 وکٹ پر98 رنز بنائے، انیلہ کنور19 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہیں۔

امان گل نے 3 اورحنا صدیقی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، کوئٹہ نے سخت مقابلے کے بعد آخری اوور میں 8 وکٹ پر ہدف حاصل کیا، امان گل نے ناقابل شکست25 رنز کی اننگز کھیلی، کنول نے20 رنز بنائے، سمیہ خالد 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہیں، امان گل کو میچ کی بہترین پلیئرکا ایوارڈ دیا گیا۔

مقبول خبریں