انڈر 19 کرکٹ سیالکوٹ نے پشاور کو 8 وکٹ سے زیر کرلیا

حسن علی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6، عماد نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا


Sports Reporter December 04, 2012
حسن علی اور عماد بٹ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو13.1 اوورز میں 51 رنز پر ڈھیر کردیا۔ فوٹو : فائل

انٹر ریجن ایک روزہ انڈر 19 کرکٹ میں سیالکوٹ نے پشاور کو 8 وکٹ سے زیرکرلیا۔

فاتح ٹیم نے حریف کو51 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد ہدف 5.4 اوورز میں2 وکٹ پر حاصل کیا، حسن علی نے14 رنز کے عوض 6 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، ناکام سائیڈ کے بیٹسمین آغاز سے ہی مشکلات سے دوچار ہوکر یکے بعد دیگر وکٹیں گنواتے رہے۔

14

حسن علی اور عماد بٹ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو13.1 اوورز میں 51 رنز پر ڈھیر کردیا، حسن نے14 رنز کے عوض 6 اورعمادنے21 دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں سیالکوٹ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ہدف صرف 5.4 اوورز میں 2وکٹ پر حاصل کرلیا، وقاص علی 21 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ میچ کے بہترین کھلاڑی حسن علی قرار پائے۔ امپائرنگ کے فرائض جاوید اقبال اور محمد آصف نے انجام دیے،ضیغم برکی میچ ریفری تھے۔

مقبول خبریں