کاجول کا سلمان کی فلم ’’دبنگ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2016
اداکارہ نے  فلم میں اپنا کردار جاندار نہ ہونے پر کام کرنے سے انکار کیا۔ فوٹو؛ فائل

اداکارہ نے فلم میں اپنا کردار جاندار نہ ہونے پر کام کرنے سے انکار کیا۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کاجول نے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’دبنگ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

کاجول کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ اداکارہ نے فلمی کیرئیر میں اب تک تمام نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کاجول فلموں کے چناؤ میں بھی احتیاط سے کام لیتی ہیں جس کے باعث انہوں نے سلمان خان کی فلم ’’دبنگ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس خبر کو پڑھیں: فلم ’’دبنگ‘‘  کے تیسرے سیکوئل سے سوناکشی کی چھٹی 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکار ارباز خان نے شہرہ آفاق فلم ’’دبنگ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں سلمان خان کے مدمقابل اداکارہ کاجول کو فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی جس پر انہوں نے اپنا کردار جاندار نہ ہونے پر فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد ارباز نے ایک بار پھر سے اداکارہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر کو پڑھیں:فلم نگری میں مردوں کی حکمرانی ہے، اداکارہ کاجول

واضح رہے کہ فلم ’’دبنگ‘‘ کے دونوں سیکوئل میں سلمان خان کے مدمقابل سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔