مرغی مہنگی ہونے سے افراط زر کی شرح 021 فیصد بڑھ گئی

گزشتہ ہفتے لہسن انڈے دودھ دہی چاول ایل پی جی سمیت 18اشیاکی قیمتوں میں اضافہ


Business Desk August 21, 2016
ٹماٹر پیازکیلے سرسوں کے تیل دال ماش چنا مونگ اورآٹے کے نرخ گھٹ گئے، بیوروشماریات۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

MANCHESTER: مرغی مہنگی ہونے سے گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح 0.21 فیصد بڑھ گئی۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرغی کی اوسط قیمت 7.29 فیصد اضافے کے باعث 129.27 سے بڑھ کر 138.69 روپے فی کلوگرام ہوگئی، اس کے علاوہ دیگر17 اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جس میں لہسن2.23 فیصد کے اضافے سے 272.31 روپے فی کلوگرام ہوگیا جبکہ انڈے1.48فیصد کے اضافے سے 96.71 روپے فی درجن ہوگئے، ویجیٹیبل گھی (کھلا/تھیلی)، سرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی)، گڑ، تازہ دودھ، باسمتی ٹوٹا چاول، دہی، آلو، دال مسور، ایل پی جی، گائے کے گوشت، چینی، بکرے کا گوشت، اری 6 چاول، ویجیٹیبل گھی (ٹن) اور پکانے کے تیل (ٹن) کے نرخ بھی بڑھ گئے۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے 8اشیا بشمول ٹماٹر، پیاز، کیلے، دال ماش، دال چنا، سرسوں کے تیل، دال مونگ اور آٹے کی قیمتوں میں کمی اور گندم بریڈ سمیت 27 آئٹمز کے نرخوں میں استحکام رہا۔

 

مقبول خبریں