اردویونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا ایچ ای سی دفترکے باہراحتجاج

مرکزی دفتر کراچی سے وضاحت طلب،ایچ ای سی کا رجسٹرار سے شدید احتجاج.


Staff Reporter December 05, 2012
مرکزی دفتر کراچی سے وضاحت طلب،ایچ ای سی کا رجسٹرار سے شدید احتجاج. فوٹو: فائل

اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مابین ایچ ای سی کے ایگزیکٹو و ڈائریکٹر کی تبدیلی کاتنازع میں وفاقی اردویونیورسٹی بن بلائے مہمان کی طرح شامل ہوگئی۔

اردویونیورسٹی اسلام آباد کیمپس نے ایچ ای سی کے دفترکے باہرداخلی انتظامی معاملے پراحتجاج کیا ہے جس کاسخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے کراچی میں اردویونیورسٹی سے سخت احتجاج کیا ہے اورکراچی میں قائم اردویونیورسٹی کے مرکزی دفتر سے وضاحت طلب کرلی ہے اوراسلام آباد کیمپس کے انچارج زاہد سلیم سے جواب طلب اورکارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

09

''ایکسپریس'' کے رابطہ کرنے پروفاقی اردویونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر قمرالحق نے ایچ ای سی کے ایک ڈائریکٹر کی جانب سے موصولہ خط کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ایچ ای سی نے اس معاملے پراردویونیورسٹی کی انتظامیہ سے اپنی شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے جواب طلبی کی ہے اوراسلام آباد کیمپس کے انچارج زاہدسلیم کی جانب سے ایچ ای سی کے خلاف مظاہرہ کرنے پروضاحت مانگی ہے جس کے بعداردویونیورسٹی آج بدھ کواسلام آباد کیمپس کے انچارج زاہد سلیم سے معاملے پروضاحت طلب کرے گی۔

انھوں نے بتایاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدقیصراس وقت ملک میں نہیں ہیں ان کی واپسی پرانھیں بھی اس معاملے سے آگاہ کردیاجائے گاواضح رہے کہ اردویونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے انچارج زاہد سلیم نے اساتذہ اورطلبہ کے ہمراہ منگل کوایچ ای سی کے باہرڈاکٹرسہیل نقوی کی حمایت میں مظاہرہ کیا تھا۔

مقبول خبریں