بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی مناسب وقت نہیں۔
بھارتی اخبارکے مطابق صدرآصف زراری نے بھارتی وزیراعظم من ہوہن سنگھ کو 28 نومبر کو بابا گرونانک کی تقریبات کے موقع پر دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جس کے جواب میں بھارتی وزیر اعظم نے صدر زرداری کو خط لکھ کر دعوت نامے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں، لیکن ابھی دورے کا موزوں وقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان مذاکرات جاری رہنے چاہیئں اور مناسب وقت آنے پر وہ پاکستان کا دورہ کریں گے
بھارتی وزیراعظم من ہوہن سنگھ نے دورہ پاکستان کے لئے کوئی مخصوص تاریخ مقرر نہیں کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم پاکستان میں انتخابات کے بعد ہی اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔