کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی ثروت اعجاز

جوائنٹ سیکٹر انچارج زاہد قادری کی نماز جنازہ جامع مسجد فیضان عطار پی آئی بی کالونی میں ادا کی گئی۔


Staff Reporter December 06, 2012
ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق سنی تحریک کے کارکن زاہد قادری کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

سنی تحریک پی آئی بی کالونی کے جوائنٹ سیکٹر انچارج زاہد قادری کی نماز جنازہ جامع مسجد فیضان عطار پی آئی بی کالونی میں ادا کی گئی۔

جس میں سنی تحریک رابطہ کمیٹی کے اراکین آفتاب قادری، مبین قادری کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، اس موقع پر مشتعل کارکنان نے زاہد قادری کے بہیمانہ قتل کیخلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، مرحوم کو عیسیٰ نگری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

دریں اثنا پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے مانچسٹر سے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی، انھوں نے کہا کہ پی آئی بی کالونی میں جوائنٹ سیکٹر انچارج زاہد قادری کے بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔