مہندا راجا پاكسے انٹرنيشنل فٹ بال ٹورنامنٹ مقابلے میں مالديپ نے پاكستان كوہرادیا

مالديپ نے میچ كے پہلے ہاف ميں ہی گول كر كے پاكستان كے خلاف برتری حاصل كر لی۔


APP December 06, 2012
مالديپ نے پاكستان كو كانٹے دار مقابلے كے بعد صفرکے مقابلے میں ایک گول سے شكست دے كر فائنل ميں جگہ بنالی۔ فوٹو: فائل

مہندا راجا پاكسے انٹرنيشنل فٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے میں مالديپ نے پاكستان كو دلچسپ مقابلے كے بعد ایک گول سے ہرا ديا۔پاکستانی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

سری لنكا ميں جاری ايونٹ ميں دوسرا ميچ پاكستان اور مالديپ کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹيموں كے درميان مقابلہ سنسنی خيز رہا تاہم قسمت نے مالديپ کا ساتھ دیا اور اس نے پاكستان كو كانٹے دار مقابلے كے بعد ایک گول سے شكست دے كر فائنل ميں جگہ بنالی۔

مالديپ نے میچ كے پہلے ہاف ميں ہی گول كر كے پاكستان كے خلاف برتری حاصل كر لی، دوسرے ہاف ميں پاكستان نے برتری ختم كرنے کی سرتوڑ كوشش كی مگر مالدیپ کے مضبوط دفاع کے سامنے گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔