اکشے کمار کے شاہانہ طرز زندگی نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

مقامی میگزین کی جانب سے پہلی بار بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کے گھر کی تصاویرجاری کی گئی ہیں۔


ویب ڈیسک September 02, 2016
مقامی میگزین کی جانب سے پہلی بار بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کے گھر کی تصاویرجاری کی گئی ہیں فوٹو : فائل

بھارت کے مقامی میگزین کی جانب سے پہلی بار بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کے گھر کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس کے بعدان کے شاہانہ طرز زندگی نے سب کو حیران کردیا ہے۔



معمولی سے نوکری سے فنی زندگی کا سفر شروع کرنے والے اداکار اکشے کمارکا شمار بھی فلم نگری کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی رواں سال 3 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں اور تینوں فلموں نے 100 سو کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے۔ اکشے کمار نے ساتھی اداکارہ ٹائنکل کھنہ سے شادی کرلی تھی اور دونوں اداکار خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کنگ خان کےمہنگے ترین گھر''منت'' کی تصاویر منظرعام پر آگئیں



بالی ووڈ اداکار اکشے کمار دنیا میں سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنا چکے ہیں جب کہ ان کاطرز زندگی بھی نہایت شاہانہ ہے۔



گزشتہ دنوں مقامی میگزین کی جانب سے اکشے کمار کی گھر کی تصاویر جاری کی گئیں جس میں آسائشوں کو دیکھ کر ان کے مداح حیران ہوگئے۔



اکشے کمار کے لائف اسٹائل سے سوشل میڈیا پرایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

مقبول خبریں