پاکستان میں انتخابی عمل شفاف ہوتا جارہا ہےخرم دستگیر

پتا ہوتا ڈاکہ پڑنے والا ہے توالیکشن کمیشن کو جگائے رکھتے، انعام نیازی ، ٹودی پوائنٹ میں گفتگو


Monitoring Desk December 07, 2012
پتا ہوتا ڈاکہ پڑنے والا ہے توالیکشن کمیشن کو جگائے رکھتے، انعام نیازی ، ٹودی پوائنٹ میں گفتگو فوٹو: فائل

KARACHI: مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی کامیابی سے پارٹی پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

عوام مہنگائی، کرپشن، بیروزگاری، لاقانونیت اور لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکلنا چاہتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'ٹودی پوائنٹ' میں اینکرپرسن شاہ زیب خان زادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنما فواد چودھری اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی طرف سے مبارکباد اچھی روایت ہے۔ پیپلزپارٹی کو نوشہروفیروز اور ق لیگ کو نارووال میں جیت پر میں بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

6

پاکستان میں انتخابی عمل شفاف اور بہتر ہوتا جارہا ہے ، پارٹیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی چاہیے اور اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر ووٹ مانگنے چاہئیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما فواد چودھری نے کہاکہ جہاں پولیس انتظامیہ پٹواریوں اور سرکاری ملازمین کو استعمال کیا جائے۔

وہاں جیت ہونی ہی تھی ۔ مسلم لیگ ن نے اپنی ہی سیٹیں جیت کر کون سامعرکہ مارلیا ہے۔ جنرل الیکشن میں تین ماہ رہ گئے ہیں، ہمیں آگے بڑھنا اورسوچنا چاہیے۔ تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ نیازی نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ بہت کم ہوتا ہے، بوگس ووٹ ڈالے گئے ہیں۔پتہ ہوتا کہ ڈاکا پڑنے والا ہے تو الیکشن کمیشن کو جگائے رکھتے۔