وانا میں شہید کیپٹن اقرار کی ٹنڈوجام میں تدفین

شہید کی تدفین میں بریگیڈیئر جمال عبدالصمد سمیت پاک فوج کے دیگر افسران نے شرکت کی۔


Nama Nigar December 07, 2012
شہید کی تدفین میں بریگیڈیئر جمال عبدالصمد سمیت پاک فوج کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ فوٹو: ایکسپریس

وانا میں شہید ہونیوالے پاکستان آرمی کے کیپٹن اقرار علی تنیو کو رات گئے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ حاجن شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

23 سالہ کیپٹن اقرار علی نے 5 سال قبل پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ 9 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ شہید کے بڑے بھائی اظہر علی تنیو بھی پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل ہیں۔ شہید کی تدفین میں بریگیڈیئر جمال عبدالصمد سمیت پاک فوج کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے میت کو سلامی دی ۔ شہید کی قبر پر صدر مملکت آصف علی زرداری، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور جنرل آفیسر کمانڈنگ حیدرآباد گریزن میجر جنرل انوار علی حیدر کی جانب سے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

مقبول خبریں