پاکستان میں پہلی بار تصویر والی انتخابی فہرستوں کی تیاری

انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلیے 8کروڑ 60لاکھ ووٹرز کا اندراج کر لیا گیا، غلطیاں درست کی جارہی ہیں، چیئرمین نادرا


INP December 07, 2012
نادرا روزانہ کی بنیاد پر 15ہزار شناختی کارڈ جاری کررہا ہے، اب تک 9کروڑ 28لاکھ شہریوں کو جاری کیے جاچکے۔ فوٹو: فائل

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ووٹرز کی تصاویر والی لسٹیں متعارف کرائی جارہی ہیں تاکہ انتخابی عمل میں شفافیت کو ممکن بنایا جاسکے۔

8 کروڑ 60 لاکھ ووٹرز کا اندراج کر لیا گیا ہے 'سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ووٹرز لسٹیں درست کر رہے ہیں ۔ وہ جمعرات کو یہاں پلڈاٹ کے زیر اہتمام جمہوریت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔

طارق ملک نے کہا کہ انتخابات کے لیے پاکستان میں پہلی بار ایسی ووٹر لسٹیں مرتب کی جارہی ہیں جن پر ووٹرز کی تصاویر بھی آویزاں ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ انتخابات کو غیر جانبدار اور شفاف بنایا جاسکے۔

04

سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ووٹرز لسٹوں میں موجود غلطیوں کی درستی کا عمل جاری ہے اب تک 8 کروڑ 60 لاکھ ووٹرز کا اندراج ہوچکا ہے 'روزانہ کی بنیاد پر نادرا شہریوں کو 15 ہزار شناختی کارڈ جاری کر رہا ہے۔

انھوں نے کہاکہ انتخابی فہرستوں میں 86 فیصد خواتین کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ 9 کروڑ 28 لاکھ شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے نشاندہی پر کراچی میں غلطیوں کی درستی کریں گے ۔

مقبول خبریں