فلوریڈا نئے پارک ڈزنی فینٹسی لینڈ ورلڈ اٹریکشن کا شاندار افتتاح

ڈزنی لینڈ کے نئے پارک ڈزنی فینٹسی لینڈ ورلڈ اٹریکشن کا اداکارہ جینیفر گڈون اور گلوکارہ جارڈن اسپارکس نے افتتاح کیا


ویب ڈیسک December 07, 2012
ڈزنی لینڈ کے نئے پارک ڈزنی فینٹسی لینڈ ورلڈ اٹریکشن کا اداکارہ جینیفر گڈون اور گلوکارہ جارڈن اسپارکس نے افتتاح کیا ، فوٹو : رائٹرز

ڈزنی لینڈ کے نئے پارک "ڈزنی فینٹسی لینڈ ورلڈ اٹریکشن" کا شاندار افتتاح ہوا ۔

ڈزنی لینڈ کے نئے پارک ڈزنی فینٹسی لینڈ ورلڈ اٹریکشن کا افتتاح اداکارہ جینیفر گڈون اور گلوکارہ جارڈن اسپارکس نے کیا ، اس موقع پر انہوں نے ڈزنی لینڈ کے مختلف کرداروں کے ساتھ گانے گائے اور آتش بازی بھی کی گئی۔

ڈزنی لینڈ کا یہ نیا پارک 41 سال پرانے "فینٹسی ورلڈ " کا حصہ ہے ، اس پارک میں بچوں کی کئی پرانی کہانیوں جیسا ماحول بنایا گیا ہے اور ان کہانیوں کے کرداروں کے روپ میں کئی افراد بچوں کا دل بہلانے کے لئے ہر وقت پارک میں موجود رہتے ہیں۔