انجلینا جولی کا اردن میں شام کے پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ

انجلینا جولی نے اپنی اور بریڈ پٹ کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کے خیموں کے لیے 50 ہزار ڈالردیئے ۔


ویب ڈیسک December 07, 2012
انجلینا جولی نے اپنی اور بریڈ پٹ کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کے خیموں کے لیے 50 ہزار ڈالر دہئے، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے اردن میں شام کے پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا.

انجلینا جولی نے شام اور اردن کی سرحد پر موجود شامی پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے مصیبت زدہ افراد سے ملاقات کی اور ان کی مشکلات سنیں واضح رہے شام میں جاری حکومت مخالف مظاہرے اور فوجی کارروائی کی وجہ سے دو لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہےاوروہ اردن میں پناہ لینے پرمجبورہوگئے۔

اس موقع پر انجلینا جولی نے اپنی اور بریڈ پٹ کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کے خیموں کے لیے 50 ہزار ڈالر دیئے ۔