حکمران گھبرائے ہوئے ہیں کہ ریفرنسز پر نااہل ہی نہ ہو جائیں خورشید شاہ

ریفرنسز کے معاملے پر اسپیکر کے فیصلے سے ان کی جانب داری واضح ہو گئی، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک September 08, 2016
ریفرنسز کے معاملے پر اسپیکر کے فیصلے سے ان کی جانب داری واضح ہو گئی۔، خورشید شاہ: فوٹو: فائل

FAISALABAD: اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ریفرنسز کے معاملے پر اسپیکر کے فیصلے سے ان کی جانب داری واضح ہو گئی۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنسزمعاملے پر اسپیکر کے فیصلے سے ان کی جانب داری واضح ہوگئی، نظر آگیا یہ اسپیکرکا فیصلہ نہیں بڑے ایوانوں کا فیصلہ ہے، 20 کروڑ عوام کے سامنے بھی واضح ہو گیا کون کہاں کھڑا ہے جب کہ حکمران گھبرائے ہوئے ہیں کہ ریفرنسز پر نااہل ہی نہ ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے اس فیصلے سے ہم دلبرداشتہ نہیں ہوئے بلکہ یہ بہترہوا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانے کا آپشن زیر بحث آیا مگر ابھی فیصلہ نہیں کیا، آج عمران خان بات کریں گے جس کے بعد متحدہ اپوزیشن واک آؤٹ کرے گی جب کہ سپریم کورٹ جانے سے متعلق فیصلہ پی ٹی آئی کرے گی۔