کراچی میں عید الاضحیٰ پرتخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 ملزم گرفتار

گرفتارملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ایس ایچ او گلشن اقبال مظہرمشہوانی


ویب ڈیسک September 10, 2016
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ، پولیس فوٹو: فائل

لاہور: پولیس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تخرہب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے گلشن اقبال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او مظہر مشہوانی کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی اورمقابلے کے بعد 3 ملزمان کوحراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور گولیاں برآمد کرلیں۔

مظہرمشہوانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ عید الاضحیٰ کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔