عید قربان پر زیادہ گوشت کھانے سے بد ہضمی کا امکان ہوتا ہے ماہرین طب

عیدکے ایام میں گوشت کے ساتھ دہی، لیموں اور سلاد بھی دسترخوان کا حصہ بنایا جائے


Staff Reporter September 13, 2016
عیدکے ایام میں گوشت کے ساتھ دہی، لیموں اور سلاد بھی دسترخوان کا حصہ بنایا جائے، فوٹو : فائل

شہری عید قرباں پر انواع واقسام کے پکوان ضرورکھائیں لیکن گوشت احتیاط سے استعمال کریں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی کا امکان ہوتا ہے عیدکے دنوں میں ڈاکٹر بھی چھٹی پر ہوتے ہیں، تیز مصالحے دارکھانوں سے پرہیزکیا جائے، تیز مرچ مصالحے دارکھانے سے سینے میں جلن اور بدہضمی ہوسکتی ہے ذیابیطس اور امراض قلب کے مریض چربی والا گوشت نہ کھائیں اور کلیجی، مغز،گردے سے بنے پکوان کھانے سے مکمل اجتناب کریں۔

ان میں کولسیٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی جو شوگر اور دل کے مریضوں کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے،عید قربان پر دالوں اور سبزیوں کا استعمال بھی کیاجائے عیدکے ایام میں گوشت کے ساتھ دہی، لیموں اور سلاد بھی دسترخوان کا حصہ بنایا جائے باربی کیو بناتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کے تکے اور بوٹیاں کچی نہ رہ گئی ہوں ایسا بار بی کیو گوشت جس پر خون لگا ہو ہرگز نہ کھایا جائے ، ان خیالات کا اظہار ماہرین طب نے عیدالاضحی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ باربی کیو بناتے وقت گوشت کو اچھی طرح دھوکر صاف کیا جائے گوشت پر جانورکا خون نہیں ہونا چاہیے جانوروں کے خون میں مختلف بیکٹریا اور خطرناک وائرس موجود ہوتے ہیں جانورکی قربانی کے بعد قربانی کی جگہ کواچھی طرح دھویا جائے جانورکے خون سے مختلف امراض ہوسکتے ہیں باربی کیو بناتے وقت تکے بوٹیوں میں اکثرکچا گوشت رہ جاتا ہے جو نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جن افراد کو معدے میں جلن کی شکایت رہتی ہے وہ تیز مصالحے دارکھانوں سے پرہیزکریں تیز مصالحے دار کھانے کھانے سے سینے میں جلن اور بدہضمی ہوسکتی ہے اور مریض کو بے چینی محسوس ہوسکتی ہے۔

زیادہ گوشت کھانے سے دیگر امراض کے ساتھ انسانی جسم میں کیلشیم کی کمی ہوجاتی ہے جس وزن میں اضافہ ہوجاتا ہے، گوشت اعتدال کے ساتھ کھانے سے جسم میں پروٹین کی کمی پوری ہوتی ہے اور جسم میں خون کے سرخ خلیے بنتے ہیں۔

مقبول خبریں