ڈیرہ اسماعیل خان: تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی شناخت مثل خان اور ملازم حسین کے ناموں سے ہوئی



ڈیرہ اسماعیل خان:

بھکر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا، حادثے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ بھکر روڈ پر حقہ فیکٹری کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت مثل خان سکنہ حاجی مورا اور ملازم حسین سکنہ کچہ ملانہ کے نام سے ہوئی ہے۔