غالب مارکیٹ مبینہ پولیس مقابلہ ویڈیو سامنے آ گئی انکوائری کا حکم

ڈاکونے فرار ہوتے ہوئے پولیس پرفائرنگ کی اورجوابی فائرنگ میں ماراگیا,عینی شاہدین.


Numainda Express December 09, 2012
ڈاکونے فرار ہوتے ہوئے پولیس پرفائرنگ کی اورجوابی فائرنگ میں ماراگیا,عینی شاہدین. فوٹو: فائل

غالب مارکیٹ پولیس مقابلے کی مبینہ ویڈیو سامنے آ گئی جس پر آئی جی پنجاب نے انکوائری کاحکم دیدیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک نوجوان درختوںکی جانب بھاگتا دکھایاگیاہے،اس دوران پولیس اہلکار اس پر فائرنگ کرتے ہیں، زمین پر گر جاتا ہے،سادہ لباس اہلکارنوجوان کے پاس جا کر پستول رکھ دیتا ہے اورفون پرگفتگو شروع کر دیتا ہے۔آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمٰن نے انکوائری کیلیے3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے،ڈی آئی جی آپریشن لاہور رائے طاہر کاکہنا تھاکہ ویڈیو کو ایڈٹ کیاگیا ہے،عینی شاہدین نے بھی یہی بتایاہے کہ ڈاکونے فرار ہوتے ہوئے پولیس پرفائرنگ کی اورجوابی فائرنگ میں ماراگیا۔