مزار قائد پر بم کی جھوٹی اطلاع

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے مددگار 16 پر فون کر کے اطلاع دی تھی کہ مزار قائد میں بم رکھ دیا ہے


Staff Reporter December 09, 2012
پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے مددگار 16 پر فون کر کے اطلاع دی تھی کہ مزار قائد میں بم رکھ دیا ہے. فوٹو: فائل

مزار قائد میں بم رکھے جانے کی اطلاع پر تفریح کے لیے آنے والوں میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے مددگار 16 پر فون کر کے اطلاع دی تھی کہ مزار قائد میں بم رکھ دیا ہے جو کچھ ہی دیر میں پھٹ جائے گا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر وہاں پر تفریحی کے لیے آئے ہوئے افراد کو باہر نکال کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جس نے مزار کے مختلف حصوں کی تلاش لینے کے بعد اطلاع کو جھوٹ قرار دے کر کلیرنس جاری کر دی۔