بغیر اسکرپٹ پڑھے کام کی حامی نہیں بھرتی صلہ حسین

کیرئیر کے آغاز پر اس بات کا تہیہ کیا تھاکہ تھوڑا کام کرلوں گی لیکن معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی ۔


December 10, 2012
عوام کی اکثریت اپنی ثقافت میں رہتے ہوئے کیے جانے والے کام کو پسند کرتے ہیں ، صلہ حسین فوٹو : فائل

ٹی وی اور فلم کی خوبرو اداکارہ صلہ حسین نے کہا ہے کہ بغیر اسکرپٹ دیکھے کسی بھی پراجیکٹ میں کام کی حامی نہیں بھرتی ۔

عوام کی اکثریت اپنی ثقافت میں رہتے ہوئے کیے جانے والے کام کو پسند کرتے ہیں ' دوسروں کی خامیاں تلاش کرنے کی بجائے اپنی اصلاح پر توجہ دیتی ہوں۔ صلہ حسین نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے آغاز پر اس بات کا تہیہ کیا تھاکہ تھوڑا کام کرلوں گی لیکن معیار پر سمجھوتہ نہیں کرونگی اور مجھے فخر ہے کہ میں آج تک اس پر کاربند ہوں۔ میں نے آج تک جتنے بھی پراجیکٹس سائن کیے ہیں سب سے پہلے اسکرپٹ میں اپنے کردار کا جائزہ لیا اور جس میں اداکاری کا مارجن نظر آیا اسے کرنے کی حامی بھری ۔