دہرا بلدیاتی نظام سندھ کے وجود پر وار ہےایاز پلیجو

پی پی کے ہر دور حکومت میں سندھ کے عوام کیساتھ ناانصافیاں ہوئیں،کارنر میٹنگ سے خطاب


Numainda Express December 10, 2012
کراچی کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اندرون سندھ میں خواتین کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کیا جارہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے دہرا بلدیاتی نظام لا کر سندھ کے وجود پر وار کیا ہے۔

ماضی میں آمر ایوب نے ون یونٹ نافذ کر کے سندھ کی شناخت ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن پیپلز پارٹی نے تو اس سے بھی زیادہ خطرناک نظام نافذ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے14 دسمبر کو بلدیاتی نطام کے خلاف ہونے والے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں سندھی نوجوانوں کی نوکریاں فروخت کیں، جبکہ سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، کراچی کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اندرون سندھ میں خواتین کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کیا جارہا ہے۔3 برسوں سے سیلاب متاثرین در بدر کی ٹھوکریں کھا رہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خود کالاباغ ڈیم بنانا چاہتی ہے۔ اس موقع پر 14 دسمبر کو بلدیاتی نطام کے خلاف جلسے میں طلبا کی شرکت کے لیے کمیٹیاں بنائی گئیں۔

مقبول خبریں