ایکسپریس نیوز کا ہیش ٹیگ بھارت رونا بند کرو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

انڈیا ایک ناکام ریاست ہے اور وہ الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا، عمر حیات کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک September 24, 2016
انڈیا ایک ناکام ریاست ہے اور وہ الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا، عمر حیات کی ٹوئٹ

ایکسپریس نیوز کا ہیش ٹیگ '' بھارت رونا بند کرو'' سوشل میڈیا پر کئی گھنٹوں سے ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

بھارتی جارحانہ عزائم کے جواب میں ایکسپریس میڈیا گروپ نے ''آئیں ہم سب یک زبان ہوکر بولیں'' کہ عنوان سے اداریہ شائع کیا جس کے بعد ایکسپریس نیوز نے سوشل میڈیا پر زبردست کمپین چلائی اور '' بھارت رونا بند کرو'' کے نام سے ہیش ٹیگ بھی متعارف کروایا جو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اب تک ہزاروں افراد ایکسپریس نیوز کے اس ہیش ٹیگ کو ٹوئٹ کرچکے ہیں۔

https://twitter.com/Ainnee42016/status/779639762634309633

عینی نے اپنی ٹوئٹ میں انڈیا کی جانب سے اس الزام کہ '' ہم نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا'' کے جواب میں پاکستان کی جانب سے حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس کی آرمی نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقیں کرکے انڈ یا کی خبر کو غلط ثابت کردیا، انڈونیشیا نے پاکستان کو فوجی سازوسامان مہیا کرنے کی آفر کی، ایران پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبے میں شامل ہونا چاہتا ہے، چین اور او آئی سی کشمیر پر پاکستانی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں جب کہ ترکی نے بھی ایک کمیشن کشمیر بھیجنے کا کہا ہے لیکن انڈیا پھر بھی کہتا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں تنہا ہوگیا ہے۔

https://twitter.com/JuttMusa/status/779639735597891584

موسیٰ جٹ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کو شرم کرنی چاہیے۔

https://twitter.com/khawaja045450/status/779639621768646656

خرم کا کہنا تھا کہ اس موقع پر کسی بھی قسم کی بیوقوفی اور مہم جوئی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

https://twitter.com/adiztym/status/779639428151144448

عادل رضا نے پاکستانی ایئرفورس کی ایک تصویر شیئر کی جس میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔

https://twitter.com/mushtaq_aslam/status/779639320055582720

مشتاق عالم نے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کبوتر پر پاکستانی دہشت گرد ہونے کے الزم کی خبر پر بھارت کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو ایک کبوتر سے ڈرتا ہے۔

https://twitter.com/umerhayat90/status/779639041658589184

عمر حیات نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انڈیا ایک ناکام ریاست ہے اور وہ الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتاہے۔

https://twitter.com/humza_mansoor/status/779638916076990465

بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکانے پر حمزہ منصور نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے انتہائی شرمناک عمل کیا جارہا ہے جب کہ پاکستان نے کبھی بھی بھارتی فنکاروں، سفارتکاروں کی بے عزتی نہیں کی لیکن بھارت ایسا کرکے خود اپنی نظروں میں گرگیا ہے۔

https://twitter.com/AghaNaila/status/779637347205939201

نائلہ آغا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت ہماری بہادر فوج سے مقابلہ نہیں کرسکتا اور انہیں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

https://twitter.com/MegaMin14050666/status/779637173326839808

سیف ابراہیم کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے کبوتروں سے خوفزدہ ہوجاتا ہے تو وہ ہماری فوج کا مقابلہ کیسے کریں گے۔

https://twitter.com/Malik_Jammal/status/779636865330712576

جمال کا کہنا تھا کہ بھارت شاید تاریخ میں پہلے کبھی اتنا ذلیل نہیں ہوا ہوگا جتنا اڑی حملے کے بعد بے بنیاد الزامات لگانے پر ہوا۔



سوشل میڈیا پر '' بھارت رونا بند کرو'' کے ٹاپ ٹرینڈ کا عکس۔

مقبول خبریں