گلوکارہ مومنہ مستحسن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری سے منگنی کرلی

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2016
منگنی کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ انجام پائی ہے جس میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

منگنی کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ انجام پائی ہے جس میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

 کراچی: کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اوردلکش گلوکارہ مومنہ مستحسن نے منگنی کرلی ہے  جس کے بعد اس تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ دنوں گلوکارہ مومنہ مستحسن نے امریکا کے رہائشی بینکر علی نقوی سے منگنی کرلی ہے جب کہ دونوں کی منگنی کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ انجام پائی جس میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب گلوکارہ کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد کے پیغٖامات دیئے جارہے ہیں  اور سماجی رابطے کی وب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکارہ کی شادی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مومنہ مستحسن کی خوبصورتی کی بھارت میں  دھوم

واضح رہے کہ مومنہ مستحسن اور گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے درمیان قریبی تعلقات کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔