لاہور:
یونیورسٹی نے لڑکیوں کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی جس پر یونیورسٹی کی لڑکیوں نے سراپا احتجاج کیا۔
روشن خیالی کے دعویدار ملک بھارت کی ہریانہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے لڑکیوں کو چھیڑنے والے لڑکوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے لڑکیوں کوحکم دیدیا ہے کہ وہ جینز اور ٹی شرٹ نہ پہنیں ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق جینز اور شرٹ ہی فساد کی جڑ ہے لڑکیاں اس لباس میں خوبصورت نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے لڑکے انہیں چھیڑتے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ جو لڑکی جینز اور ٹی شرٹ پہن کر آئے گی اسے 100 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ یونیورسٹی کے اس اعلان پر لڑکیاں جینز اور ٹی شرٹ پہن کر ڈانس کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ۔