آذربائيجان نے ايران اور كراباخ كے ساتھ اپنی مشتركہ سرحدوں پر جاسوسی مشنز كے لئے اسرائيلی ماہرين كی مدد سے تيار كئے گئے ڈرونز كا استعمال شروع كر ديا ہے۔
ميڈيا رپورٹ كے مطابق آذربائيجان نے ''آسترا رائيون'' كے علاقے ميں امريكی ريڈارز کی سرگرميوں ميں اضافے كے لئے اسرائیلی ماہرین کی مدد سے تیارکئے جانے والے ہلکے ڈرون طیارے سے ايران اور كراباخ كی سرحد پر جاسوسی شروع کردی ہے۔
ايرانی ملٹری ماہرين كے مطابق آذربائيجان كنٹرول اور نگرانی مشنز كے لئے ہرمس 450 نامی ڈرون استعمال كر رہا ہے۔
واضح رہے كہ اسرائيل 2009 اور 2012 كے درميان آذربائيجان كو اس قسم كے 10 ڈرونز فروخت كرچكا ہے۔