بے نظیر یونیورسٹی ٹیسٹ کے نتائج میں غیر معمولی تاخیر

امیدواروں میں شکوک و شبہات بڑھنے لگے‘سفارشی طلبہ کو پاس کرنے کا امکان


Nama Nigar December 11, 2012
شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی بی بی اے ، بی ایس انگلش اور دیگر شعبوں میں 6دسمبر کو 400امیدوار سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا تھا. فوٹو: فائل

شہید بے نظیر بھٹوکی انتظامیہ داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان5روز گزر جانے کے باوجود نہیں کر سکی۔

امیدواروں میں شکوک و شبہات بڑھنے لگے، من پسند اور سفارشی امیدواروں کو پاس کرنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی بی بی اے ، بی ایس انگلش اور دیگر شعبوں میں 6دسمبر کو 400امیدوار سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا تھا جن کے نتائج کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے امیدواروں میں شکوک و شبہات پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

2

واضح رہے کہ قائد عوام انجیئنرنگ یونیورسٹی نے 8ہزار طلباء و طالبات سے ٹیسٹ لیا تھا اور صرف 10گھنٹوں کے بعد نتائج کا اعلان یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر کر دیا گیا، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی جانب سی صرف 400امیدوار کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج5روز میں جاری نہ کیے جانے سے امیدواروں کی پریشانی بڑھ گئی ہے ، اس سلسلے میں حب یونیورسٹی کے پبلک ایکشن آفیسر کا کاشف نورانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے پراسپیکٹس میں لکھ دیا تھا کہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج ایک ہفتہ میں جاری کیے جائینگے، نتائج ویب سائٹ پر منگل تک اپ لوڈ کر دیں گے۔

مقبول خبریں