ٹھٹھہ اغوا برائے تاوان کا قیدی پولیس کی حراست سے فرار

دو دو جھاکھروکو پیشی پر سیشن کورٹ لایا گیا تھا، واش روم سے بھاگ نکلا، فرائض میں غفلت برتنے پر 2اہلکار گرفتار


Nama Nigar December 11, 2012
قیدی نے واش روم جانے کا بہانہ بنایا جہاں سے وہ ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا. فوٹو فائل

سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں پیشی کیلیے لایا گیا خطر ناک قیدی فرار، دو پولیس اہلکار گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ۔

اغوا برائے تاوان اور دیگر مقدمات میںملوث ملزم دو دو جاکھرو کو پیشی کے لیے سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں لایا گیا ، قیدی نے واش روم جانے کا بہانہ بنایا جہاں سے وہ ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا، پولیس نے قیدی کی گرفتاری کیلیے ناکا بندی کی مگر بے سود رہی اور ملزم ان کے ہاتھ نہیں لگ سکا۔ایس ایس پی ٹھٹھہ عبدالوقار ملہن نے قیدی کو بھگانے کے جرم میں دو پولیس اہلکاروں خمیسو خان اور حیدر بخش کو فوری گرفتار کرکے لاک اپ کردیا،اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کرر ہی ہے۔

مقبول خبریں