جیکولن فرنانڈس کی طبیعت شوٹنگ کے دوران خراب، اسپتال داخل

ویب ڈیسک  جمعرات 20 اکتوبر 2016
اداکارہ کو پروگرام کی شوٹنگ کے دوران ہی بہت تیزبخار چڑھا جس کے بعد وہ شوٹنگ چھوڑ کر فوری طورپراسپتال گئیں: فوٹو: فائل

اداکارہ کو پروگرام کی شوٹنگ کے دوران ہی بہت تیزبخار چڑھا جس کے بعد وہ شوٹنگ چھوڑ کر فوری طورپراسپتال گئیں: فوٹو: فائل

ممبئی: سری لنکن نژاد بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولن فرنانڈس بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مشہور شو”جھلک دکھلا جا” میں جج کے فرائض سرانجام دینے والی اداکارہ جیکولن فرنانڈس اچانک ایسی بیمار پڑگئیں کہ انہیں اسپتال جانا پڑگیا۔ اداکارہ کو پروگرام کی شوٹنگ کے دوران ہی بہت تیزبخارچڑھا جس کے بعد وہ شوٹنگ چھوڑکرفوری طورپراسپتال گئیں۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اداکارہ کو گھر پرآرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جیکولن مشکل کردارکی خواہش مند

اداکارہ تیزبخارکے باعث “جھلک دکھلاجا” کے سیمی فائنل کا حصہ نہیں بن پائیں اوراس قسط کے پہلے حصے میں جج کے فرائض محض پروڈیوسر”کرن جوہر” اور ہدایتکارہ “فرح خان” نے ہی انجام دیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: میرے پاس محبت کے لیے ذرا بھی وقت نہیں

دوسری جانب پروڈیوسر”کرن جوہر” کو بھی اپنی نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کے سلسلے میں اچانک جانا پڑا جس کے بعد سیمی فائنل کی دوسرے حصے کی شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا جب کہ اب امید کی جارہی ہے کہ اداکارہ کی طبیعت بہترہوتے ہی شوٹنگ کا پھرسے آغازکردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔