موجودہ حکومت نے کرپشن کونئی منزلیں عطاکردیںخواجہ آصف

بیوروکریٹک سسٹم تباہ ہوچکا،معاملات اٹھاتے ہیں،نوٹس نہیں لیاجاتا،ندیم افضل چن


Monitoring Desk December 14, 2012
پارلیمانی کمیٹیوں کے کہنے پر عمل نہیں ہوتا،زاہدخان’’ٹودی پوائنٹ‘‘میں گفتگو فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میںکرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اوراس حکومت نے کرپشن کونئی منزلیں عطاکردی ہیں۔

حکومت نے ساتھی سیاستدانوں کوکرپشن کے مواقع فراہم کیے ہیں۔پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ کم ازکم ایک حکومت پچاس فی صد تک کرپشن کو کنٹرول کرسکتی ہے لیکن جب حکومت اپنے ساتھی سیاستدانوں کو کرپشن کے مواقع دے گی تو پھر یہ کیسے ختم ہوسکتی ہے۔

13

یہ کہیں نہیں لکھا کہ مصلحت کے نام پر کرپشن کا لائسنس دے دیا جائے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہاکہ جن اداروں کا سربراہ سخت ہوتا ہے وہاں کرپشن کم ہوتی ہے ۔ایگزیکٹوزکا یہ المیہ بھی ہے کہ ہم اپنی کمیٹی کی رپورٹ کا احترام نہیں کرتے۔ جب میڈیا کوئی بات کرتا ہے تو پھر ہم نوٹس لیتے ہیں۔ہمارا بیوروکریٹک سسٹم تباہ ہوچکا ہے موجودہ سسٹم کے تحت کوئی بھی کرپشن ختم نہیں کرسکتا۔

پی ٹی اے کے پچھلے چیئر مین پر کرپشن کے الزامات تھے،ہم نے پوائنٹ آئوٹ بھی کیا لیکن کسی نے نوٹس ہی نہیں لیا ۔اے این پی کے رہنما سینٹر زاہد خان نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیاں کام کرتی ہیں، نوٹس لیتی ہیں رپورٹ کرتی ہیں لیکن ان کے کہنے پر عمل نہیں ہوتا۔ کرپشن ختم کرنا ہماری ذمے داری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی اس برائی کے خاتمے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔