کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکہ7 افراد زخمی

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


ویب ڈیسک December 14, 2012
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

لاہور: سریاب روڈ پر بم دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے.

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ سریاب روڈ پر ہوٹل کےقریب ہوا، ریمورٹ کنڑول بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا پولیس کے مطابق دھماکے میں 6 کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا ، دھماکے کے وقت پولیس کی ایک گاڑی بھی جائے وقوعہ سے گزر رہی تھی، گاڑی کے گزرنے کے بعد دھماکہ ہوا جس سے ہوٹل میں بیٹھے 7 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سےایک کی حالت تشویشناک ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔