تھرپارکرمزید4مورہلاک ہوگئےسول سوسائٹی کااحتجاج

اب تک62مورہلاک ہوچکے،اعلان کے باوجودمحکمہ جنگلی حیات نے کیمپ قائم نہیںکیے


Nama Nigar July 25, 2012
اب تک62مورہلاک ہوچکے،اعلان کے باوجودمحکمہ جنگلی حیات نے کیمپ قائم نہیںکیے . فائل فوٹو

تھرپارکرمیںموروںکی پراسرار بیماری کے باعث مزید4 مورہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاک ہونیوالے موروںکی مجموعی تعداد66 تک جاپہنچی ہے، محکمہ وائلڈلائف کی جانب سے دی جانے والی ادویات کے استعمال کے باوجودگائوںپوتھی تھڑبہوہارمیںمزید4 مورہلاک ہوئے جبکہ دیگردیہاتوںمیںبھی بیماری پھیلنے کی اطلاعات ہیں،

ڈپٹی کنزرویٹرنے میڈیامیںمزیدموروںکی ہلاکتیںرپورٹ ہونے کے بعدمتاثرہ علاقے کادورہ کیاتاہم محکمہ وائلڈلائف کی جانب سے اب تک اس پراسراربیماری کی تشخیص نہیں کی جاسکی اورنہ ہی اعلان کے باوجودتھرپارکرمیںکیمپ قائم کیے گئے ہیں،سول سوسائٹی کے نمائندوںنے موروںکی ہلاکت اورحکومتی لاپرواہی کے خلاف مظاہرہ کیاجس میںموجودشرکانے غفلت کے مرتکب محکمہ وائلڈلائف کے ملازمین کی معطلی کامطالبہ کیا۔

مقبول خبریں