لال مسجدآپریشن کی تحقیقات کیلیے قائم عدالتی کمیشن آج سے کام شروع کرے گا

کمیشن کو ڈیڑھ ماہ میں کام مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے


Numainda Express December 15, 2012
2007 میں لال مسجد میںپریشن کے دوران کئی طالبات جاں بحق ہوگئی تھیں۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: لال مسجدآپریشن کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایت پرقائم عدالتی کمیشن آج ہفتے سے کام شروع کرے گا۔

وفاقی شریعت عدالت کے سینئرجج شہزادو شیخ پر مشتمل ایک رکنی عدالتی کمیشن کو ڈیڑھ ماہ میں کام مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 4 دسمبر کو کمیشن کے قیام کے احکامات جاری کیے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی انسپیکشن ٹیم کے ممبرسید مظفر علی شاہ کوعدالتی کمیشن کا سیکریٹری جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت کوایڈیشنل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔