جسٹس ر رحمت حسین جعفری اور کامران مرتضیٰ جوڈیشل کمیشن کے نئے رکن نامزد

دونوں ارکان کی تقرری آئین کے آرٹیکل 175اے کے تحت کی گئی۔


Numainda Express December 15, 2012
جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی تقرری دو سال کے لئے کی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان اورجوڈیشل کمیشن کے چیئرمین جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری کو کمیشن کا نیا رکن نامزد کر دیا ہے۔

انھیں جسٹس (ر) چوہدری اعجاز احمد کی دو سالہ مدت پوری ہونے کے بعد نامزد کیا گیا ہے.ادھر بلوچستان سے وکیل کامران مرتضیٰ کو نیا ممبر نامزد کیا گیا ہے ان کی نامزدگی کی سفارش بلوچستان بار کونسل نے کی تھی۔ ان سے قبل اس عہدے پر کامران ملا خیل خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ یہ تقرریاں آئین کے آرٹیکل 175اے کے تحت کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ کمیشن میں ایک ریٹائر جج کو بطوررکن رکھا جاتا ہے جبکہ ایک نمائندہ بار کونسل کا ہوتا ہے۔