KARACHI:
بالی وڈ اداکار ارجن رامپال اور چترگنداسنگھ کی نئی فلم ''انکار'' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
رومانس اور تھرل سے بھرپور فلم کے ہدایتکار سودھیر مشرا ہیں، فلم میں چترگندا سنگھ کے کردار کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کردار ان کے کرئیر کا سب سے بولڈ کردار ہوگا۔ فلم ''انکار'' 18جنوری 2013 کو نمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔
واضح رہے کہ چترگندا سنگھ اس سے قبل کئی فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں تاہم وہ بالی وڈ میں کوئی قابل ذکر مقام نہیں حاصل کرسکیں۔