جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کے مقابلے میں دینی جماعتوں کا کوئی بھی اتحاد کامیاب نہیں ہو سکتا۔
تلہ گنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء جمہویت اور تمام اداروں کے آئینی حدود میں رہنے میں ہی ہے۔ ملکی مسائل میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے،جن کا حل ملک میں مقررہ وقت پر شفاف انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت اگر پانچ سالوں کے دوران قومی امنگوں کے مطابق پالیسیاں بناتی تو ملک کے حالات مختلف ہوتے، جے یو آئی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے پارلیمنٹ میں قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔