بلیک ووڈ نے دوستانہ ریس میں سہیل خان کو ہرا دیا 

دونوں ٹیمز اور آفیشلز تقریب انعامات کے لیے جمع ہوئے تو جرمین بلیک ووڈ اور سہیل خان نے آپس میں ریس لگانے کا فیصلہ کیا


Sports Desk November 04, 2016
یہ ریس بلیک ووڈ جیت گئے جس پر کیریبیئن ٹیم کی خوشی دوبالا ہوگئی۔ فوٹو: ویسٹ انڈیز کرکٹ

شارجہ ٹیسٹ میں فتح کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹر جرمین بلیک وود نے دوستانہ ریس میں پاکستانی فاسٹ بولر سہیل خان کو ہرا دیا۔

جب دونوں ٹیمیں اور آفیشلز تقریب انعامات کے لیے جمع ہوئے تو جرمین بلیک ووڈ اور سہیل خان نے آپس میں ریس لگانے کا فیصلہ کیا، دونوں کو اپنی ٹیم اور سپورٹنگ اسٹاف کی سپورٹ حاصل تھی، یہ ریس بلیک ووڈ جیت گئے جس پر کیریبیئن ٹیم کی خوشی دوبالا ہوگئی۔