پریانکا جب "مس ورلڈ" بنی اس وقت میں اسکول پڑھتی تھی، دپیکا پڈوکون

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 نومبر 2016
اداکارہ پرینکا چوپڑا سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، دپیکا: فوٹو: فائل

اداکارہ پرینکا چوپڑا سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، دپیکا: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ فنکاروں کے درمیان پردے کے پیچھے ہونے والی تونک جھونک سے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں، اداکار  سامنے تو ایک دوسرے سے لڑائی یا آگے سے آگے بڑھنے کی جستجو کا اظہار نہیں کرتے لیکن ان کے بیانات اوراظہار خیال سے کہیں نا کہیں ان کے درمیان ہونے والی لڑائی کے راز فاش ہوہی جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اداکارہ نے کہا کہ ہم دونوں کے کرئیرکی شروعات میں ہی بہت فرق ہے، مجھے یاد ے کہ جب پرینکا نے “مس ورلڈ” کا خطاب جیتا تھا تو اس وقت میں اسکول میں پڑھتی تھی، میں پرینکا کو بہت برسوں سے جانتی ہوں اوراتنے لمبے عرصے میں ان میں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔

اس خب کو بھی پڑھیں: کترینہ کا دپیکا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے صاف انکار

دپیکا پڈوکون کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں کے کرئیرمختلف ہیں، وہ اپنے کرئیرکے لیے کچھ اورچاہتی ہیں جب کہ میری خواہشات ان سے مختلف ہیں اورسب کو ہماری خواہشات کو نہ صرف سمجھنا چاہیئے بلکہ احترام بھی کرنا چاہیئے تاہم مجھے ان سے مسئلہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ہی اداکارائیں بالی ووڈ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں مصروف ہیں جہاں پرینکا نے امریکی ٹی وی سیریئل ‘کوانٹکو’ سے ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا اوراب وہ “بے واچ” میں نظر آئیں گی جب کہ دپیکا “ٹرپل ایکس” سے ہالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔