پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 10 پریکٹس میچز کھیلے گی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 18 دسمبر 2012
شیڈول کے مطابق پہلا میچ 20 دسمبر کو لاہور جیمخانہ گرائونڈ پر ہوگا۔  فوٹو : اے ایف پی / فائل

شیڈول کے مطابق پہلا میچ 20 دسمبر کو لاہور جیمخانہ گرائونڈ پر ہوگا۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

لاہور: پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے10 پریکٹس میچز کھیلے گی، میگا ایونٹ آئندہ برس بھارت میں شیڈول ہے۔

پی سی بی ویمنز ونگ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میچز 8 جنوری تک لاہور جیمخانہ اور میاں اخلاق احمد گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے، میچ کا انعقاد دو مراحل میں ہوگا، پہلے مرحلے میں ابتدائی طور پر منتخب 30 کھلاڑیوں کی دو ٹیمیں بنا کر ان کے مابین7 میچز کرائے جائیں گے، دوسرے رائونڈ میں ورلڈ کپ کیلیے منتخب اسکواڈ کو 3 مقابلوں میں قومی انڈر17 بوائز ٹیم کا سامنا کرنا ہوگا۔

2

شیڈول کے مطابق پہلا میچ 20 دسمبر کو لاہور جیمخانہ گرائونڈ پر ہوگا،اسی وینیو پر 22، 26،24 اور 28 دسمبر کو میچز شیڈول ہیں، 30 دسمبر کو میاں اخلاق احمد گرائونڈ پر پریکٹس میچ کھیلا جائیگا، پہلے رائونڈ کے آخری مقابلے میں ٹیمیں یکم جنوری کو لاہور جیمخانہ گرائونڈ پر مقابل ہونگی۔ دوسر ے مرحلے کا آغاز 3 جنوری سے لاہور جیمخانہ میں انڈر17بوائز ٹیم کے خلاف میچ سے ہوگا، 5 جنوری کو میاں اخلاق اور7 تاریخ کو  لاہور جیمخانہ گرائونڈ پرآخری میچ میں قومی ویمنز اور بوائز انڈر17 ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔