فیدل کاستروکیوبا کی قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد

طور امیدوار نامزدگی سے راو ل کاسترو کے آئندہ مدت 2013 کے لیے صدر بننے کا پہلا مرحلہ طے ہوگیا۔


APP December 18, 2012
طور امیدوار نامزدگی سے راو ل کاسترو کے آئندہ مدت 2013 کے لیے صدر بننے کا پہلا مرحلہ طے ہوگیا۔ فوٹو : اے ایف پی

کیوبا کے انقلابی رہنما فیدل کاسترو اوران کے بھائی راول کاسترو کو قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد کردیا گیا۔

تقریباً نصف صدی تک کیوبا پر حکمرانی کرنے والے فیدل کاسترو نے 2006 میں خرابی صحت کی بنیاد پر اپنے اختیارات اپنے چھوٹے بھائی راول کاسترو کے سپرد کردیے تھے۔ انھیں2008 میں ہونے والے انتخابات میں بھی 612 رکنی قومی اسمبلی کا رکن منتخب کیا گیا لیکن علالت کے باعث وہ اسمبلی کے 2 سالانہ اجلاسوں میں شرکت نہ کرسکے۔ کیوباکے سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کے لیے بطور امیدوار نامزدگی سے راو ل کاسترو کے آئندہ مدت 2013 کے لیے صدر بننے کا پہلا مرحلہ طے ہوگیا۔