بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے گردے ناکارہ

سشما سوراج کو طویل عرصے سے لاحق ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے گردوں کو نقصان پہنچا، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک November 16, 2016
سشما سوراج کو گردے کی تکلیف کی وجہ سے 7 نومبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، فوٹو : فائل

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے گردے ناکارہ ہونے کے بعد ڈائیلسس پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اب ان کے گردے کے ٹرانسپلانٹ کی تیاری کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے گردے ناکارہ ہونے کے بعد انہیں ڈائیلسس پر منتقل کردیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد ان کے گردے کی ٹرانسپلانٹیشن ہوگی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سشما سوراج کو طویل عرصے سے لاحق ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے گردوں کو نقصان پہنچا تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے.

https://twitter.com/SushmaSwaraj/status/798744535782166528

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سشما سوراج نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا ڈائیلسس اور دیگر ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں جس کے بعد گردے کی ٹرانسپلانٹیشن کی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ سشما سوراج کو گردے کی تکلیف کی وجہ سے 7 نومبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب کہ رواں سال اپریل میں بھی طبیعت خراب ہونے کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن انہیں اسپتال سے جلد فارغ کر دیا گیا تاہم اس بار طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے وہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مقبول خبریں