SUKKUR:
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نےلیبیا میں بن غازی حملے کے انکوائری کمیشن کی تمام سفارشات مان لیں،دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی کے لئے سینکڑوں میرینز تعینات کرنے کا فیصلہ۔
بن غازی حملوں کے انکوائری کمیشن نے سفارتخانوں کی سکیورٹی کے لئے 29 سفارشات پیش کی تھیں، امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور پینٹاگان امریکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں، انکوائری رپورٹ بن غازی کے امریکی قونصل خانے میں سیکیورٹی پر تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص تھے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کو قونصل خانے پر حملے کی پیشگی اطلاع بھی نہیں تھی، امریکی کانگرس کو آج انکوائری رپورٹ پر خفیہ بریفنگ دی جائے گی۔